Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں اہم پیشرفت

Now Reading:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں اہم پیشرفت
ٹیلی کمیونیکیشن

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں اہم پیشرفت کے پیش نظر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا فورم ملک و قوم کے مفاد میں اہم فیصلوں میں معاون ثابت ہو رہا ہے، عسکری و سیاسی قیادت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی کے باعث فیصلہ سازی میں آسانی بھی ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فورم سے ملک و قوم کے مفاد میں اہم فیصلوں کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو ہوگا اور ملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورم عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی کے باعث فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہوتا ہے، ایس آئی ایس سی کی موجودگی سے آنے والی حکومت بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی مفادات کے فیصلے بروقت کر سکے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سال 2014 سے سینکڑوں میگاہرٹز اسپیکٹرم کا کیس محکمانہ تاخیر کی وجہ سے عدالت میں زیرِ بحث رہا، اس معاملے کو ایس آئی ایف سی کے فورم پر اٹھایا گیا جس کے بعد سندھ کی عدالت عالیہ نے روزانہ کی بنیادوں پر کیس کی سماعت کی اور 14 دسمبر کو فیصلہ سنایا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ ایک ارب مالیت کا یہ سپیکٹرم نگران حکومت کی طرف سے عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، اسپیکٹرم نیلامی اور آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کیلئے (ایس آئی ایف سی) کے تحت (Right of Way) پالیسی کا نفاذ رائٹ آف عمل میں لایا گیا۔

عمر سیف نے مزید کہا کہ ملک کی پہلی خلائی پالیسی کی تیاری اور اس کی متعلقہ فورمز سے منظوری میں ایس آئی ایف سی کا مرکزی کردار رہا ہے، عوام کو بہت جلد سیٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا جبکہ موجودہ نیٹ ورک میں بھی کافی بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر