Advertisement
Advertisement
Advertisement

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، نیول چیف

Now Reading:

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، نیول چیف
نیول چیف

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، نیول چیف

اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے جہازوں، کوسٹل اور کرِیکس یونٹس کا دورہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ امیر البحر نے کراچی، گوادر، اورماڑہ اور سجاول میں نیول تنصیبات، اورماڑہ میں کیڈٹ کالج اور نیول اسپتال درمان جاہ کا بھی دورہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف کو کرِیکس اور کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے فلِیٹ یونٹس اور اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

Advertisement

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے گوادر پورٹ کی سیکیورٹی پر تعینات جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امیر البحر نے پاک بحریہ کے فلِیٹ یونٹس اور ٹروپس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر