Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے

Now Reading:

بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے

بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے

بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرزمین پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت خفیہ طور پر پاکستان میں دہشت گرد قوتوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

Advertisement

گلوبل ٹائمز نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشت گرد فورسز کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہا ہے، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے، بھارت خطے میں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے۔

دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

 مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

دی ہندو کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر ماضی میں ہندوستان کے اسپتالوں میں اکثر جعلی شناخت استعمال کر کے علاج کی کوشش کرتا رہا۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یی ہیلن نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے حوالے سے مسلسل دوہرا معیار اپناتا آیا ہے۔

Advertisement

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کی تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں، بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری کو روکنا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر