
ایرانی تیل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام آباد: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی ڈیزل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کی گئی سے نتیجے میں بلوچستان سے سندھ کی جانب غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔
اسمگلرز 10 ٹرکوں میں تقریباً 379000 لیٹرز ایرانی ڈیزل سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ڈیزل اسمگلنگ کو ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔
ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ رینجرز کا ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News