ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
اسلام آباد: ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے پیشِ نظر ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
7 تا 14 جنوری کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 45 مؤثر آپریشنز میں 293.07 میٹرک ٹن کھاد، 0.36 میٹرک ٹن آٹا اور 27.76 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
متعلقہ حکومتی اداروں نے پنجاب میں 45 آپریشنز کیے جس کے دوران 293.07 میٹرک ٹن کھاد اور 27.76 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کے خلاف 240 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئے جس کے تحت 17890.22 میڑک ٹن کھاد، 2402.28 میٹرک ٹن آٹا اور 7363.63 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔
نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
