Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ 9 مئی؛ شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

Now Reading:

سانحہ 9 مئی؛ شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
سانحہ 9 مئی

سانحہ 9 مئی؛ شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کی اصل حقیقت منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں مخصوص سیاسی جماعت کی ریاست مخالف شر پسندی اور پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

Advertisement

9 مئی کو مخصوص سیاسی جماعت کے ایک نقاب پوش تخریب کار نے متعدد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی لیکن سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے اِسکا جھوٹا الزام ریاستی اداروں پر عائد کر دیا۔

ویڈیو شواہد سے ثابت ہوا کہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث شخص کسی ادارے کا نہیں بلکہ خصوصی جماعت کا شر پسند ہے، مذکورہ شر پسند کو شیر پاؤ پل لاہور پر پولیس سے ڈنڈا چھینتے اور پھر گیریژن آفیسرز میس لاہور میں گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے واضح دیکھا طور پر جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کی نئی تہلکہ خیز ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی

Advertisement

مخصوص سیاسی جماعت کا یہ طرز عمل ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔

ریاستی اداروں کے خلاف ایسے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر کے ہی ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

سانحہ 9 مئی

گزشتہ سال 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو پیرا ملٹری فورس رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ دیکھنے میں آیا۔

Advertisement

احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات، بشمول کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ اور پاکستان بھر میں ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا، اس واقعے کے بعد فوج نے اس دن کو ملکی تاریخ کا ایک “سیاہ باب” قرار دیا اور توڑ پھوڑ میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا۔

بعدازاں مزید سخت قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے سول اور فوجی تنصیبات پر حملے اور آتش زنی کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت متعلقہ قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا سابق وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے۔

22 اکتوبر کو عسکری قیادت نے  فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کہا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ، جو کے آئینِ پاکستان کے تحت ہیں، انکو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

آرمی چیف  سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورسیکیورٹی فورسز پر پرُ تشدد حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مسلح افواج کو بدنام کرکے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے۔

فارمیشن کمانڈ کانفرنس کے شرکاء نے یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین مذمت کی۔ فورم نے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر