Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ”را“ سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوشربا انکشافات

Now Reading:

بھارتی ”را“ سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوشربا انکشافات
را

بھارتی ”را“ سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوشربا انکشافات

اسلام آباد: دہشت گردوں کے مچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں ہندوستانی را سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“  ملوث ہے، تاہم بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا کردیا گیا، اس حملے کی ذمہ داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ہوا اور دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

Advertisement

  جب مچھ حملہ جاری تھا، را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا اور سب سے پہلے حملے کی  خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، بھارت، را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔

چند دن قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بھی ایکسپوز کیا جو انہی ”را“ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اِن دہشتگردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے۔

گرفتار بھارتی کرائے کے قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا، ان کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔

حیران کن طور پر جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن را سے جڑے انہی سوشل میڈیا اکاونٹس نے اِن کے قتل کی خبر کنفرم کر دی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Advertisement

 بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے، پاکستان کے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی دہشتگردی کا جواب دینے اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔

بھارت بین الاقوامی قونین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، بھارت انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر) کے آرٹیکل 3، شہری اور سیاسی حقوق کا بین الاقوامی عہد (آئی سی سی پی آر) کے آرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے، تاہم اقوام عالم کو چاہیے کے بھارتی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر