پاک فضائیہ کی دشمن کے ارادوں کو مات
پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بصیرت انگیز قیادت میں دشمنان پاکستان (بھارت) کو تذویراتی مات دے دی ہے۔
عددی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا بھارت کو 27 فروری 2019 کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہمیشہ یاد رہے گا، اس روز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے نہ صرف بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کا شکار کیا بلکہ بھارت کے زیر قبضہ علاقے میں بیک وقت کئی ٹارگٹس لاک کر کے اس کا غرور خاک میں ملایا، یہ سب پاکستان ائیرفورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند معیار کے ساتھ ملی جوش و جذبے کی بدولت ممکن ہوا۔
پاک فضائیہ نے ہمیشہ نہ اپنے جنگی طیاروں اور آلات حرب بلکہ انسانی وسائل کو بھی پیشہ وارانہ مہارت کے بلند ترین معیار پر رکھا اور آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ مستقبل پر نظر رکھنے والی پاک فضائیہ کی قیادت نے دشمن کے ارادوں کو مات دے دی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بصیرت انگیز قیادت میں دشمنان پاکستان کو تزویراتی مات دے دی ہے۔
پاک فضائیہ نے موجودہ بین الاقوامی اسٹریٹجک خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر نئے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیےدوست ممالک سے جدید نظام کے حصول اور خود انحصاری کے فروغ کے ذریعے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اہم اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
پاک فضائیہ نے خود کو ایک طاقتور قوت کے طور پر مستحکم کرنے اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ ایک ‘نیکسٹ جنریشن’ ایئر فورس بن چکی ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز، حربی آلات اور انسانی وسائل کی شمولیت جبکہ جدید فضائی عسکری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایوی ایشن، اسپیس، سائبر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فل اسپیکٹرم کراس ڈومین ملٹی ارینا جنگی تیاریوں کے لیے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ معیاری جے-10 سی لڑاکا طیاروں، بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ڈرونز، جدید الیکٹرونک وارفیئر پلیٹ فارمز، فورس ملٹی پلائرز، جدید ترین انٹیگریٹڈ فضائی دفاعی نظام، ایئر موبیلیٹی پلیٹ فارمز، HIMADS اور ہائپرسونک میزائلوں کی صلاحیتوں کی شمولیت سے پاکستان کے دفاع کو تقویت ملی ہے۔
اس تذویراتی کامیابی میں ایک اہم سنگ میل ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول ہے، جن کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دسمبر 2023 کے اواخر میں چین سے جے تھرٹی ون ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کے حصول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مستقبل قریب میں یہ طیارے پاکستان ائیر فورس میں شامل ہوں گے، یقینی طور پر پاکستان ایئر فورس جے تھرٹی ون اور پاک ترک مشترکہ منصوبے ٹی ایف ایکس کی بدولت جنوبی ایشیا میاں ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ آپریٹ کرنے والی پہلی فضائیہ بننے جا رہی ہے۔
پاک فضائیہ میں جے تھرٹی ون اور ٹی ایف ایکس جیٹس کی شمولیت سے طاقت توازن پاکستان کے حق میں جھکتا دکھائی دے رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پاکستان کی اس اسٹریٹجک موو پر ابھی تک حیران و پریشان ہیں۔
ٹی ایف ایکس پراجیکٹ کو لے کر ہی بھارتیوں کی راتوں کینیندیں حرام ہو چکی تھیں اور اب جے تھرٹی ون سے تو ان کا دن کا چین بھی چھن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
