Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین ایکسپرٹ لیول مذاکرات جاری

Now Reading:

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین ایکسپرٹ لیول مذاکرات جاری
پاک بحریہ

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین ایکسپرٹ لیول مذاکرات جاری

اسلام آباد: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین ایکسپرٹ لیول مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین ایکسپرٹ لیول مذاکرات میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے وفد کی قیادت کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری شعبہ جات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی جانب سے رائل سعودی نیول فورسز کے تربیتی شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین ہم آہنگی اور شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر