Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگرد حملے میں شہید سپاہی محمد طارق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

Now Reading:

دہشتگرد حملے میں شہید سپاہی محمد طارق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

دہشتگرد حملے میں شہید سپاہی محمد طارق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

 29 جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقہ میں گھات لگائے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق شہید کو آبائی علاقے بدین میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کے باعث خود کو ممتاز کیا ہے، اب تک 181 پاکستانی دنیا بھر میں  قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اندرون اور بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ مذہبی مقامات کی بحالی کا عزم
شہدائے وطن کو سلام، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر