حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔
ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، 5 جنوری تا 11 فروری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.724 بلین روپے وصول اور 144 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.584 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے مجموعی طور پر 64 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
علاوہ ازیں پشاور اور نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.42 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ پشاور سے 28 افراد گرفتار کیے گئے، حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.61 بلین روپے وصول کیے، سکھر سے 52 افراد گرفتار کیے گئے، تاہم کوئٹہ سے 0.11 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔
یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 73.07 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں، متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
