قومی ہیرو ایم ایم عالم کی 11ویں برسی آج منائی جارہی ہے
1965ء کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کی 11ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت عسکری قیادت کی جانب سے ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ایئر کموڈور عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہندوستانی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 1965 کی جنگ کا یہ ایک ایسا ریکارڈ جو آج تک ناقابل تسخیر ہے۔
پی اے ایف کے لیجنڈری پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے F-86 سیبر جیٹ طیارے کو پائلٹ کرتے ہوئے پانچ ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔
ائیر کموڈور عالم کو شاندار کارکردگی پر ’ستارہ جرات‘ سے نوازا گیا۔
جنگی ہیرو طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو کراچی میں خالق حقیقی کے حضور پیش ہوگئے۔
ایئر کموڈور محمد محمود عالم کی وفات کے بعد پاک فضائیہ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف بیس میانوالی کا نام پی اے ایف بیس ایم ایم عالم رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
