
یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ کو سجانے کے خوبصورت مناظر
اسلام آباد: یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ کو سجانے کے خوبصورت مناظر سامنے آگئے ہیں۔
یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ کو سجانے والے افراد نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاکستان اور غیر ملکی طرز کا بہت بڑا پروگرام ہے جو ہم نے کور کیا ہے، ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم نے 23 مارچ کے پروگرام کو کور کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی بہت بڑی تصاویر لگائی ہیں، ہماری پوری ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پورٹریٹ لگاتے وقت لوگوں کے اندر ایک جذبہ تھا کہ یہ ہمارے محسن ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا، یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ہم اسی ملک کی وجہ سے آج قائم ہیں۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے پریڈ گراؤنڈ کا رخ کیا۔شائقین مسلح افواج کی ڈریس ریہرسل دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News