Advertisement

تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس پر ہونے والے حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔

بھارت ہمیشہ سے خطے میں دہشتگردی کی پشت پناہی کرتا چلا آیا ہے، مودی کے دور حکومت میں انتہا پسند پالیسیوں کے تحت بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔

پاکستان کی سرزمین کو ہمیشہ بھارت نے اپنے دہشتگردانہ عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں کیں، پاکستان میں ہونے والی زیادہ تر دہشتگردی کی کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں۔

ازلی دشمن بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ وار کرتے ہوئے معصوم پاکستانی شہریوں پر حملے کیے، 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشتگردوں کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کیا گیا، اس حملے اور اس سے قبل ہونے والے حملوں میں یہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے ساتھ ہی خبر فوری طور پر بھارتی سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہو جاتی ہے۔

یہ محض اتفاق نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے دہشتگردوں اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں۔

Advertisement

تربت نیول ایئر بیس پر ہونے والے حملے کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے ناکام بنایا، حملے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاید تربت نیول ایئر بیس پر بہت بڑی تباہی ہو چکی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔

یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں کی تشہیر کرنا بھارت اور دہشت گردوں کی مشترکہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔

حملے کے ساتھ ہی بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو پوسٹس دیکھنے کو ملیں ان میں کہا گیا بی ایل اے کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا گیا جبکہ حملے میں پاکستان کے متعدد فوجیوں کی شہادت کا بھی کہا گیا، چینی ساختہ ہیلی کاپٹرزکے تباہ ہونے کا بھی جھوٹ بولا گیا جوکہ سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا۔

اتنی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تربت حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کسی نہ کسی طرح ملوث ہے، 4 نومبر 2023 کو میانوالی ایئر بیس پر حملے کے شواہد بھی بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ میانوالی بیس حملے کے دوران بھی بھارتی سوشل میڈیا سے جھوٹ پر مبنی ٹوئٹ سامنے آئے تھے، تاہم حقائق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو مکمل مدد فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
آرمی چیف کا سعودی فوج کی استعدادکار میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی
سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن؛ دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، 2 جوان شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version