
پاک فوج نے بحرین کالام شاہراہ پر برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا
اسلام آباد: پاک فوج نے کالام اور بحرین کو ملانے والی شاہراہ پر برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔
کالام اور بحرین کو ملانے والی سڑک پر کئی گھنٹوں سے شدید برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی تھیں، پھنسنے والے زیادہ تر سیاحوں کا تعلق لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔
پاک فوج کی ٹیمز نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا اور نہ صرف مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا بلکہ خوراک اور ادویات بھی مہیا کیں۔
شدید برفباری کی وجہ سے کالام اور بحرین میں بڑی تعداد میں موجود سیاحوں کو ریسکیو کرنے پاک فوج کی ٹیمز متحرک ہیں، سیاحوں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ خوارک اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
کالام سے پشمل تک سڑک کو مکمل کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی، تاہم پاک فوج کی ٹیمز سوات اور مالاکنڈ میں مسافروں اور سیاحوں کے ریسکیو کرنے اور ٹریفک کی مکمل بحالی تک متحرک رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News