
مخصوص سیاسی جماعت کا شہداء کی حرمت پر ایک بار پھر وار
اسلام آباد: مخصوص سیاسی جماعت نے شہداء کی حرمت پر ایک بار پھر وار کردیا۔
شہداء کسی بھی قوم کا سرمایہ اور فخر ہوتے ہیں، بدقسمتی سے مخصوص سیاسی جماعت شہداء کے تقدس کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے، مخصوص سیاسی جماعت کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے شہداء کو نشانہ بنایا۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ وار کے نتیجے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں پر بھی مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گھٹیا پروپیگنڈا جاری رکھا۔
مخصوص سیاسی جماعت کا شہداء کی حرمت پر ایک بار پھر وار
وزیرستان کے شہداء پر بھی سوشل میڈیا پر گھٹیا پروپیگنڈا#BOLNews #PakArmy pic.twitter.com/jy7TXG1M5wAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) March 17, 2024
سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے کل دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں کی بے حرمتی کی، شہید کی شہادت کا عقیدہ ہمارے ملک اور قوم کے لیے ایک نشانی ہے اور انکی عظمت کو ثابت کرتا ہے۔
عوام کی طرف سے شدید رد عمل آنے پر سیاسی جماعت سے جڑے بے نامی اکاؤنٹ نے گھٹیا پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دیا، بے نامی اکاؤنٹ کے نیچے سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے شہداء کے خلاف گھٹیا ترین زبان استعمال کی۔
مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر پہلے بھی شہداء کا تمسخر اڑا چکے ہیں، میانوالی ایئر بیس پر ٹی ٹی پی کے حملے پر بھی مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے منفی اور پاکستان مخالف بیانیہ سامنے آیا تھا، وہ جوان جنہوں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا مخصوص سیاسی جماعت کے ملک دشمن عناصر نے انکو بھی نہ بخشا۔
26 ستمبر 2022 کو لسبیلہ بلوچستان میں فوج کے افسروں جوانوں کی شہادت پر بھی مخصوص جماعت کے شرپسندوں نے مذاق اڑایا، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہو یا افسر شہید ہوجائیں مخصوص سیاسی جماعت کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ اس کے پوشیدہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔
وقت آ گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گھٹیا، غلیظ اور اخلاق سے گرے ہوئے اکاؤنٹس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کر کے ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News