
یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی فل ڈریس ریہرسل
اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے کے لئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد کی فضاؤں میں جاری ہے۔
یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے مختلف اقسام کے جدید طیارے فضاؤں میں کرتب دکھا رہے ہیں۔
یوم پاکستان کی پریڈ میں جنگی طیاروں کی گن گرج سے فضائیں بھی عظیم دفاع کی گواہ بن گئی ہیں، پاک فضائیہ کے طیارے فضامیں رنگ بکھیر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں موسم ابرآلود ہونے کے باوجود جنگی طیاروں کے فضائی کرتب جرات مندی سے جاری ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری تک بادل چھائے ہوئے ہیں۔
یوم پاکستان پریڈ کے لئے ریہرسل شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ مارگلہ ہلز اور بنی گالہ کی فضاؤں جنگی طیارے کرتب دکھا رہے ہیں، تاہم فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے پریڈ گراؤنڈ کا رخ کیا۔شائقین مسلح افواج کی ڈریس ریہرسل دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News