Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، کور کمانڈر پشاور

Now Reading:

سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، کور کمانڈر پشاور

سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، کور کمانڈر پشاور

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے۔

پشاور میں پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں میں بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شرکاء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو اپنے وطن،  قوم،  ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہیے۔

کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ کنونشن میں نوجوان نسل کو علاقائی صورتحال، درپیش مشکلات، دیرپا قیام امن اور زیر عمل ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کروایا گیا۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کی جانب سے مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے نوجوانوں اور خواتین نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قبائلی نوجوان پاک فوج کے شکر گزار ہیں، پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں عوام کی فلاح اور قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں۔

شمالی وزیرستان کے طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم اور امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوجوان اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح  کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر