سربراہ پاک بحریہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ
پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی اے ایف وار کالج انسٹیٹیوٹ آمد پر ایئر وائس مارشل عامر شہزاد صدر ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ نے نیول چیف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر نیول چیف نے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کو بہترین تعلیمی معیار برقرار رکھنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری کے لیے ایئر وار کالج کا کردار لائق تحسین ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نیول چیف نے قوم کے تحفظ و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور قربانیوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
