
پاکستان میں افغان سرزمین سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ
راولپنڈی: پاکستان میں حال ہی افغان سرزمین سے منظم کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد پار کر کے در اندازی کی کوشش کی، افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز 21 اپریل 2024ء سے پاک افغان بین الاقوامی سرحد بالخصوص ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کر رہی ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ماہ کے دوران 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 14 مئی کو میجر بابر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اپنے شہریوں کا تحفظ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا نصب العین ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل موثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضا کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News