
کراچی میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا
کراچی میں فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کور میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں کور کمانڈر کراچی نے فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور تمغہ بسالت عطا کیے جبکہ 9 شہداء کے اہل خانہ نے تمغہ بسالت وصول کیے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب کے دوران 14 فوجی افسروں کو ستارہ امتیاز اور 19 افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔
عسکری اعزازات دینے کی تقریب میں سینیئر فوجی افسروں اور اعزاز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات ہوئی اور عظیم قربانی دینے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News