Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Now Reading:

کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) کا 25 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تاہم پاک فوج اور عوام کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یوم شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا، علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا

علمائے کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں، شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔

علمائے کرام نے مزید کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان شہید قوم کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا، قوم کے شہداء کی قربانیاں ملکی استحکام اور عظمت کی نشانیاں ہوتی ہیں جس پر قوم بجا طور پر فخر کرتی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور بے مثال جرات و بہادری ہر قیمت پرپاکستان کے دفاع کے لیے مشعل راہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کی جنگ میں لازوال جرات و بہادری کی بدولت تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر