Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان طالبان کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر دفتر خارجہ کا ردعمل

Now Reading:

افغان طالبان کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر دفتر خارجہ کا ردعمل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا افغان عبوری حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی اور پاکستان کے مابین ثالثی کی پیشکش پر ردعمل سامنے آگیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں دو ٹوک موقف ہے، ہم ایسے دہشت گرد گروہوں جو کہ دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں، ان کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی پیشکشیں ان شہداء کے ساتھ زیادتی ہے جو ان دہشت گرد گروہوں کا شکار رہے ہیں، ان شہداء میں متعدد پاکستان سویلینز بھی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا اس قسم کے کسی مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پاکستان ایس سی او قوانین کے مطابق اس وقت سربراہان مملکت کا سربراہ ہے، اس سلسلے میں ایک سربراہی کانفرنس اکتوبر میں ہونے جا رہی یے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایس سی او ممالک میں سربراہان مملکت کو دعوت نامے بھجوایے جا چکے ہیں، اب ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ممالک اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر