Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی فون کال منظر عام پر؛ ہوشربا انکشافات

Now Reading:

بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی فون کال منظر عام پر؛ ہوشربا انکشافات

بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی فون کال منظر عام پر؛ ہوشربا انکشافات

اسلام آباد: کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے دو اہم دہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پر آ گئی جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے دونوں دہشت گرد فون کال میں براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات  چیت کر رہے ہیں۔

 بات چیت کے دوران دہشت گرد لغاری چندرزئی نے دہشت گرد سبزال سے کہا کہ میں واٹس ایپ کے نیٹ ورک پر گیا ہوں، سردار صاحب کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

دہشتگرد سبزال کا کہنا تھا کہ دھرنا جاری ہے، ماہ رنگ کے اس دھرنے میں ہمارا علی نواز خوش نہیں ہے، کیونکہ وہ گروپوں میں غلط باتیں کر رہا ہے، براہمداغ بادشاہ آدمی ہے وہ اس کو کچھ نہیں کر رہا ہے۔

لغاری چندرزئی نے کہا کہ براہمداغ نے خود تو ان دھرنوں والوں کے اوپر ظلم ہونے پر مذمت کی ہے، جس پر دہشتگرد سبزال نے کہا ان کا مجھے پتہ ہے جب اسلام آباد میں ان کا دھرنا ہوا تھا تو سردار برہمداغ نے 50 سے 70 لاکھ روپے ان کو دیئے تھے۔

Advertisement

دہشتگرد سبزال نے مزید کہا کہ مجھے یہ بات ریاض گل نے بتائی تھی، وہ لوگ بلوچوں کی خاطر یہ دھرنے اور جلوس کر رہے ہیں، علی نواز کو کیا تکلیف ہے، اس دفعہ ڈاکٹر ماہ رنگ کچھ نہ کچھ کرے گی، اس کے جواب میں لغاری چندرزئی نے کہا ہاں وہ کوئی طریقہ کرے گی اگر بلوچوں نے اس کی بات مانی ہے۔

سبزال نے کہا کہ وہ اس کی بات مان لیں گے کیونکہ وہ بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کی بات چل رہی ہے، ملک میں زیادہ تبدیلی جلسے جلوس سے آتی ہے، پولیس اور وہ پانچ خاص آدمیوں کو ہم معاف نہیں کرینگے۔

لغاری چندرزئی نے کہا کہ پولیس والا بیان میں نے نہیں سنا تھا،  جس پر سبزال کا کہنا تھا کہ پولیس والا بیان کل آیا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگردوں کی آڈیو کال نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی اور اسلام آباد والے دھرنے کے پورے بیانیے کی حقیقت واضح کر دی ہے، کال میں بشیر زیب اور ڈاکٹر اللّٰہ نذر کا دھرنے کی بات چیت سے تعلق اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دھرنے کو بلوچ دہشت گردوں کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کال میں ماہ رنگ بلوچ کے اسلام  آباد والے دھرنے کے لیے، بی آر اے کے براہمداغ بگٹی کی طرف سے 50 سے 80 لاکھ روپے دینے کا انکشاف یہ بات ثابت کرتا ہے کہ ماہ رنگ اِن ملک دشمن عناصر کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ آڈیو کال نے ماہ رنگ بلوچ کی دہشتگردوں کے لیے سہولت کاری اور اصلی ایجنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے، یہ کال اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردانہ کارروائیوں کی سہولت کاری اندرون اور بیرون ملک بیٹھے ماسٹر مائنڈ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر