Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر امیری بحریہ کے جہازالخور کا کراچی کی بندرگاہ کا دورہ

Now Reading:

قطر امیری بحریہ کے جہازالخور کا کراچی کی بندرگاہ کا دورہ

قطر امیری بحریہ کے جہازالخور کا کراچی کی بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد: قطر امیری بحریہ کے جہازالخور نے کراچی کی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی آمد پر قطری بحریہ کے جہاز الخور کا پاک بحریہ کے حکام نے پُرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قطری بحریہ کے کسی بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور قطر بحریہ کے جہازوں نے مشق اسد البحر میں حصہ لیا۔

اس موقع پر قطری بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری بحریہ کے کمانڈگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارآنہ امور و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قطر امیری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام؛ یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر