ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے لیے بحرین کا اعلیٰ اعزاز
اسلام آباد: بحرین کے امیر حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو اعلیٰ اعزاز دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ کے لئے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں بحرین فرسٹ کلاس کے میڈل سے نوازا گیا۔
ایوارڈ کی تقریب بحرین کے سخیر ایئر بیس پر منعقد ہوئی، جس میں مملکت بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔
اس موقع پر بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی بھرپور شرکت پر بحرینی نائب فرمانروا کا ایئر چیف سے اظہار تشکر کیا جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بحرین میڈل فرسٹ کلاس دیئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ امریکی کمانڈر نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
امریکی کمانڈر نے مشترکہ تربیتی مشقوں اور فوجی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
