Advertisement
Advertisement
Advertisement

خارجی دہشتگردوں کی پے درپے ہلاکتیں، قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف

Now Reading:

خارجی دہشتگردوں کی پے درپے ہلاکتیں، قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف

خارجی دہشتگردوں کی پے درپے ہلاکتیں، قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف

اسلام آباد: خارجی دہشتگردوں کی پے درپے ہلاکتیں کے بعد قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی، کالعدم فتنہ الخوراج کے سرغنہ خارجی نور ولی کی جانب سے تمام دہشتگردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل استعمال پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔

خارجی نور ولی محسود کا کہنا ہے کہ سارے مجاہدین کو یہ پیغام پہنچا دو کہ موبائل سادہ ہو یا انٹرنیٹ والا ہو، مستقبل میں کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، جب ضرورت ہو تو موبائل استعمال کریں اور پھر فورا بند کر دیں۔

کالعدم فتنہ الخوراج کے سرغنہ کا کہنا تھا کہ ہماری چھان بین ہو رہی ہے اور ہم پر نظر رکھی جا رہی ہے، سب مجاہدین کو کہہ دو بلا ضرورت موبائل کے استعمال کی اجازت کسی کو نہیں ہے، صرف ضرورت کے تحت موبائل استعمال کرنا ہے اور پھر فوراً بند کر کے اس سے دور ہو جانا ہے۔

Advertisement

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے فتنہ الخوارج کی قیادت سیکیورٹی تدابیر میں سختی لانے پر مجبور ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی دہشتگردوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے فتنہ الخوارج نے مختلف اقدامات کیے، یہ پابندی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ فتنہ الخوراج کو پے درپے ہلاکتوں کا سامنا ہے۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی نظر سے بچنا ہے، موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد خارجیوں کے مواصلاتی نظام کو بھی خفیہ رکھنا ہے، موبائل فون استعمال پر پابندی سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مؤثر طریقے سے جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ مذہبی مقامات کی بحالی کا عزم
شہدائے وطن کو سلام، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر