Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

Now Reading:

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
ترجمان پاک فوج

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں سروسزچیفس نے مسلح افواج کی بےمثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کامتوازن ردعمل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا، اس سے مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی، اس آپریشن سے ثابت ہوا پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج فوری ڈیٹرنس دوبارہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پورے معرکے میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشنل بالادستی برقرار رکھی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کےعزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن کوفروغ دینے کی مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

Advertisement

عسکری قیادت کے مطابق مسلح افواج ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج علاقائی، عالمی امن کے لیے کردار ادا کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر