
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشق افعی الساحل اختتام پذیر
اسلام آباد: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔
کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا
مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا۔
تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور حکمت عملی کی مہارت کو بڑھانا تھا۔
یہ مشق میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی صلاحیتوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News