Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

Now Reading:

یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 85ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری قومی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ کن موڑ تھا، 23مارچ کو ایک آزاد ریاست کے تصور کو حقیقت کا روپ ملا اور آزاد وطن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی راہ ہموار ہوئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایمان، امید کی رہنمائی اور استقامت پر مبنی یہ دن قوم کےعزم کی علامت ہے، اللہ کےفضل سےقوم جمہوریت کےسائےمیں ترقی  کی راہ پرگامزن ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوم اسلام کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ان پر عمل پیرا ہے،پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت ثابت قدم ہیں۔

مسلح افواج نے وطن کی خود مختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ایک ذمہ داررکن کے طور پر کھڑا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پرامن، استحکام اور تعاون کا داعی ہے، متحد قوم کے طور پر پاکستان پائیدار خوشحالی کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، قومی کردار کی عکاسی کرنے والے امن کو برقرار رکھیں گے اور دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر