
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 9 خارجی دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں سرغنہ سمیت 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔
اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جس میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کی ستائش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News