Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Now Reading:

ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترک وزیر دفاع یاسر گولر نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مستقبل کی جنگی ضروریات سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاک ترک اسٹریٹیجک تعلقات، باہمی مفادات اور عسکری ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا۔

ترک وزیر دفاع اور ایئر چیف مارشل نے جدید ایویونکس، ڈرون ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس انڈسٹری میں باہمی اشتراک کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پائلٹ ایکسچینج پروگرام پر ترک وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا اور اسے پیشہ ورانہ تربیت اور آپریشنل ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے تربیتی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ فضائی مشقوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اچھے، بُرے دنوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، اردوان کا واضح اعلان

ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھیاتفاق کیا گیا جو مستقبل میں دفاعی منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ترک وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں کارکردگی کی تعریف کی اور قومی خودمختاری کے دفاع میں ایئر چیف کی قیادت کو سراہا۔

دوران ملاقات ایئر چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جدید تقاضوں سے نمٹا جا سکے۔

 اس موقع پر ترک وفد نے ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع کا یہ دورہ نہ صرف پاک ترک دفاعی تعاون کے فروغ کی علامت ہے بلکہ باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر