Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمر انٹرن شپ: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء سے گفتگو، نوجوانوں کا جذبہ قابلِ دید

Now Reading:

سمر انٹرن شپ: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء سے گفتگو، نوجوانوں کا جذبہ قابلِ دید
سمر انٹرن شپ: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء سے گفتگو، نوجوانوں کا جذبہ قابلِ دید

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سمر انٹرن شپ 2025 میں شریک طلباء سے خصوصی گفتگو کی اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔

 سمر انٹرن شپ کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس میں ملک بھر سے طلباء بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

اس سال سمر انٹرن شپ میں پاکستان کی 150 سے زائد یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے طلباء شریک ہیں جبکہ 33 شہروں سے تعلق رکھنے والے 6,500 سے زائد نوجوان اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔

طلباء نے گفتگو کے دوران پاکستان کی مسلح افواج سے اپنی بھرپور وابستگی اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور ہمیں ان سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

Advertisement

طلباء نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

نوجوانوں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی، آج بھی ہے اور مستقبل میں بھی ہمیشہ ساتھ رہے گی۔

سمر انٹرن شپ 2025 کا یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو پاک افواج کے نظام اور قربانیوں سے روشناس کر رہا ہے بلکہ ان میں حب الوطنی، یکجہتی اور ذمہ داری کا شعور بھی پیدا کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر