Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت

Now Reading:

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت

راولپنڈی: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، تاہم پاک فوج کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نیول چیف اور ایئر چیف نے مادرِ وطن کے عظیم سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کارگل جنگ 1999 میں حوالدار لالک جان شہید نے بے مثال جرات اور قربانی کی تاریخ رقم کی، 7 جولائی 1999 کو شہید نے دشمن کے حملوں کیخلاف بےمثال  جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے شدید زخمی ہونے کے باوجود پوسٹ کا دفاع جاری رکھا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: شہدا ء کی یاد

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے اپنی پوسٹ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی شہادت تک لڑائی جاری رکھی، افواج پاکستان ان کی قربانی کو بے حد احترام اور سپاس گزاری کے ساتھ یاد رکھتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ حوالدار جان شہید کی قربانی افواج پاکستان کے لیے آج اور آئندہ نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے، مسلح افواج اور قوم شہداء پاکستان کے مشن کو جاری رکھنے اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے جرات، وفا اور قربانی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر