Advertisement
Advertisement
Advertisement

معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی، فیلڈ مارشل

Now Reading:

معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی، فیلڈ مارشل
معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی، فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر سے براہ راست مکالمہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دوہرایا اور بلوچستان کی حب الوطنی پر بھارتی پراکسی دہشت گردی حملوں کو ناکام سازش قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ جیسی پراکسیز معرکۂ حق میں ذلت آمیز انجام کو پہنچیں گی، دہشتگرد مذہب، مسلک یا قومیت نہیں دیکھتے، قومی اتحاد ہی واحد حل ہے۔

Advertisement

آرمی چیف نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر بنانے کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی سالمیت کے خلاف کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بعدازاں اجلاس کا اختتام سوال و جواب پر مشتمل سیشن سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر