Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

Now Reading:

پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، دراندازی کے بعد خوارج نے عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی، سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث انہوں نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی جبکہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مسجد کا محاصرہ کرلیا۔

سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خوارج نے ہتھیار ڈال دیے، گرفتار کیے گئے تمام خوارج افغان شہری ہیں جن میں سے تین کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔

Advertisement

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں، تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا، تاہم سیکیورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ خوارج پاک افغان سرحد سے دراندازی کر رہے تھے، شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران کامیاب آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کیے۔

Advertisement

4جولائی 2025ء کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی پاک افغان سرحد کوشش کے دوران 30 خوارج جہنم واصل ہوئے تھے جبکہ23 مارچ 2025ء کو بھی افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش میں  16 خوارج جہنم واصل کیے گئے تھے۔

پاک افغان سرحد سے دراندازی سے لے کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے تک فتنتہ الخوراج کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر