Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہدائے وطن کو سلام، لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے

Now Reading:

شہدائے وطن کو سلام، لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے
شہدائے وطن کو سلام، لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے

شہدائے وطن کو سلام، لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے ہیں۔

تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے کی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے، جنگ ہو یا ناگہانی آفت، عوام کو پاک فوج نے کبھی نہ مایوس کیا نہ تنہا چھوڑا۔

عوامی خدمت کی ایسی ہی بے لوث مثال 2022 میں سیلابی صورتحال کے دوران دیکھی گئی، یکم اگست2022 کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید خود وہاں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے تھے تاکہ ان میں تیزی لائی جا سکے۔

ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے، موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

مزید پڑھیں: لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ، منفی پروپیگنڈا انفرادی عمل قرار

Advertisement

اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے۔

بریگیڈیر امجد حنیف شہید حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے، اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جبکہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی۔

کور کمانڈر لیفیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے جو پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے، نومبر 2020 میں انہیں تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔

پاک فوج ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لئے ہر دم تیار رہی ہے اور رہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر