Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

Now Reading:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں پاک فوج کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور آذربائیجان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ عسکری تعاون، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال، اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو مبارکباد دی اور اس معاہدے کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

 اس موقع پر کرنل جنرل کریم ولیئیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معرکۂ حق میں ان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آذربائیجانی وفد نے پاکستان کے یوم آزادی اور جشنِ فتح کی تقریبات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر پاکستان میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات میں آذربائیجانی دستے کی شرکت پر اپنی قدردانی کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

ملاقات کے دوران کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر کردار کو سراہا اور پاک آذربائیجان تعلقات کو دوطرفہ تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثالی قرار دیا۔

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی جانب سے کرنل جنرل کریم ولیئیف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو “پیٹریاٹک وار میڈل” پیش کیا، جو عسکری تعاون میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اعزاز کی تقریب کے دوران جی ایچ کیو میں پاک فوج کے دستے نے آذربائیجانی آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال
وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین
کراچی: برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر