
بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ہے، جس کے دوران مجموعی طور پر 50 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔
اس سے قبل 7 اور 9 اگست کو ہونے والی کارروائیوں میں 47 دہشت گرد ہلاک ہو چکے تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News