Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری

Now Reading:

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ہے۔

کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکار پور کے اضلاع میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کے انخلاء کے لیے پاک بحریہ نے فوری طور پر ہوور کرافٹس تعینات کر دیے ہیں، ہوور کرافٹس زمین، پانی اور دلدلی علاقوں میں آپریشن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 پاک بحریہ نے کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکار پور  کے علاقوں سے 4335 سیلاب متاثرین افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ متاثرین کے انخلاء کے لیے پاک بحریہ کے جدید ہوورکرافٹس اور کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

پاک بحریہ نے خیبرپختونخوا میں سوات، بونیر اور شانگلا میں سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے، امدادی ٹیمیں سیلاب متاثرین کو راشن، طبی امداد اور ادویات بھی مہیا کر رہی ہیں۔

قصور، راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، میر پور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سجاول کے علاقوں میں بھی پاک بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم پاک بحریہ مشکل میں گھرے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر