
معرکۂ حق کے ہیروز نے اپنی بے مثال قربانی اور شجاعت سے ایک نئی اور روشن تاریخ رقم کی، شجاعت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فوج کے جانباز سپوتوں کو اعزازات سے نوازا گیا اور انکو ان کی شجاعت کے اعتراف میں تمغۂ بسالت بھی عطا کیا گیا۔
پاک فوج کے شیر دل جوان حوالدار فلک ناز (تمغہ بسالت) نے معرکۂ حق کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو جب بزدل دشمن نے حملہ کیا تو میں امین پوسٹ کا سیٹ کمانڈر تھا، مجھے آرڈر ملا کہ اپنی سیٹ ٹیم کے ساتھ امین پوسٹ پہنچ کر دشمن کے فزیکل ریڈ کو ناکام بنایا جائےْ
انہوں نے بتایا کہ اسی دوران راستے میں دشمن کا مارٹر گولہ ہمارے قریب گرا، جس کے نتیجے میں میرا ہاتھ زخمی ہوا، زخم کے باوجود ہم امین پوسٹ پہنچے اور دشمن کے فزیکل ریڈ کو ناکام بنا دیا۔
حوالدار فلک ناز نے مزید کہا کہ میں اپنی پاکستانی قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تک آپ پاک فوج کے ساتھ ہیں، ہمارے حوصلے بلند اور غیرمتزلزل رہیں گے، ہم پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاک فوج سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے سامنے ثابت قدم رہی۔
معرکۂ حق میں دشمن کے سامنے ثابت قدم رہنے والے سپاہی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہیں قوم سلام پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News