Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک

Now Reading:

پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے سپن بولدک میں چار مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

افغان طالبان نے حملوں کے دوران سول آبادی کا کوئی خیال نہیں رکھا اور بدقسمتی سے علاقے میں موجود منقسم دیہات کو اپنی کارروائی کے لیے استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے کے دوران افغان طالبان نے اپنی جانب سے پاک افغان سرحدی دروازہ “بابِ دوستی” بھی تباہ کر دیا، جو دو طرفہ تجارت اور قبائلی روایات کے منافی اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان جارحیت پر پاکستان کا ردعمل، عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کی جائے

Advertisement

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ علاقے میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور مزید نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے عناصر کی سرحدی علاقوں میں جمع ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سپن بولدک میں حملہ محض ایک واقعہ نہیں، بلکہ 14 اور 15 اکتوبر کی شب خیبرپختونخوا کے کرم سیکٹر میں بھی پاکستانی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی گئی، جسے فورسز نے بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔

جوابی کارروائی میں 8 افغان پوسٹس اور 6 ٹینک تباہ کیے گئے جبکہ 25 سے 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ طالبان کا پاکستان پر حملہ شروع کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے، پاکستانی چوکی یا سامان پر قبضے کے دعوے پروپیگنڈا ہیں۔

بیان کے اختتام پر آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے افواج پاکستان پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر