
پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت منوا لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی فوجی مشق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جو فوجی مہارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کیمبرین پیٹرول میں شریک ٹیموں کو انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوتا ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد خصوصی اہداف مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
اس سال کی مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، جنہوں نے شاندار حکمتِ عملی، برداشت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو متاثر کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں پاکستان آرمی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جس پر قومی سطح پر فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News