
سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی اسکولوں کے امتحانات مقررہ وقت پر رمضان میں آن لائن ہی ہوں گے- غیر معمولی تبدیلی پر ہی اس میں ردوبدل ممکن ہوسکے گا۔
ترجمان ابتسام الشہری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شاہی حکم کے مطابق مملکت بھر میں آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ رمضان تک جاری رہے گا۔
الشہری نے یہ بھی بتایا کہ سکولوں ’ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی عمارتیں وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہیں- سوڈنٹس کے ہاسٹل بھی وزارت صحت کے سپرد کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتظام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے کہ اگر خدانخواستہ مستقبل میں کورونا وائرس کے بحران نے دھماکہ خیز شکل اختیار کی تو یہ تمام عمارتیں قرنطینہ کی صورت میں استعمال ہوں گی۔
یاد رہے کہ وزارت تعلیم نے محکمہ صحت کے حکام کی سفارش پر احتیاطی تدبیر کے طور پر تمام سکولوں، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور تکنیکی اداروں کو عارضی طور پر تا اطلاع ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت تعلیم نے تدریسی عمل کی معطلی کے دوران آن لائن ایجوکیشن پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News