
واشنگٹن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی گریجیوشن برائےسال 2020کی آن لائن تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ کورونا وائرس کی پیش نظر ایک ارب طلباء کو اسکول چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے لیکن ہم اپنی تعلیم جاری رکھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالاہ یوسف زئی نے کورونا بحران کے دوران طلباکے نام پیغام ’’گریجویٹ ٹو گیدر‘‘کے نام سے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ میں اس سال اپنی گریجویشن کی تقریب سے محروم رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا نے ایک ارب طلباء کو اسکول چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے لیکن ہم اپنی تعلیم جاری رکھیں گے اور اپنے خوابوں کوپورا کریں گے اور اس بحران کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں کم عمری میں شادیاں کرنے پر مجبور ہوں گی لیکن مجھےیقین ہے کہ اسکول دوبارہ کھلنے پربہت سی لڑکیاں کبھی اپنی کلاس رومز میں واپس نہیں آسکیں گی۔
ملالہ نے مزید کہا کہ کچھ لڑکیاں خاندان کی کفالت کے لیے کم تنخواہ پر ملازمت کرنے پر مجبور ہوں گی،ملالہ ہمیں ان لڑکیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور کسی بھی لڑکی کو تنہا نہ چھوریں کیونکہ تعلیم حاصل کرنا ان کا حق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News