Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ
اسکول

کورونا کے پیش نظر بند سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پہلے مرحلے میں نویں دسویں جماعت  جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اسکول بلانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکولوں کے اوقات کار تین گھنٹے اورآغاز میں صرف لازمی مضامین کو پڑھایا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں سے بھی اس بارے میں رائے مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی اسکولوں کو کل تک ایس او پیز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے تیار کردہSOPs بھجوادئے ہیں۔

کاشف مرزا نے وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں ٹرائل بنیادوں پر تعلیمی ادارے کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر نے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سےSOPs  اور تمام اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز ٹائمنگ صبح 7 تا 10 اور 2 شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں جبکہ 2.5 کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی تعلیم سے محروم ہیں، مزید 5 کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر