کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 172 تدریسی و غیر تدریسی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
12 ستمبر سے 20 ستمبر تک تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کے نتائج میں 172 کیسز مثبت آئے ہیں جن میں سے 102 کیسز کراچی کے تعلیمی اداروں میں سامنے آئے ہیں۔
ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 29 تدریسی وغیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع جنوب میں 26، ضلع غربی میں 6 اور ضلع وسطی میں 18 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ضلع کورنگی میں 16 اور ضلع ملیر میں بھی 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 35 ہزار 339 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔172 افراد میں کورونا مثبت جبکہ 21 ہزار 827 کے نتائج منفی آئے ہیں۔
13 ہزار 340 افراد کے لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
اس کے علاوہ جامشورو کے تعلیمی اداروں میں 30 کیسز مثبت آئے ہیں۔ بدین میں 3، مٹیاری میں 8، حیدرآباد میں 7، ٹنڈو محمد میں 3 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیرپور میں 4، تھرپارکر میں 7، عمرکوٹ میں 1، سکھر میں 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ شکارپور میں 1، سانگھڑ میں 3، اور نوشہروفیروز میں ایک فرد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
