اسکول کو کھولنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری
حکومت نے اسکول کو کھولنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کردیں۔...
کورونا سے بچاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکول کھولنے کے لیے ٹائم ٹیبل اور شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پندرہ ستمبر سے پنجاب میں مرحلہ وار اسکولز کھولنے کے حوالے سے محکمہ اسکولز پنجاب نے کلاسز کا ٹائم ٹیبل اور شیڈول جاری کردیا۔
تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز بروقت اسکولز کھلنے اور بند کروانے کے پابند ہونگے جبکہ پندرہ ستمبر سے سے 9 ویں جماعت سے انٹر تک کلاسز ہونگی۔
محکمہ اسکولز پنجاب کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 23 ستمبر سے چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کلاسز شروع ہونگی جبکہ 30 ستمبر سے جماعت اول سے جماعت پنجم تک کلاسز کا آغاز ہوگا۔
شیڈول میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے، کی کلاسز سوموار، بدھ اور جمعہ کو ہونگی جبکہ گروپ بی کی کلاسز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ہونگی۔
شیڈول میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولز کے اوقات کار صبح 7:30 سے دوپہر 1بجے تک ہونگے جبکہ تمام سی ای اوز کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ اسکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔
محکمہ اسکولز پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ٹائم ٹیبل اور شیڈول میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ پنجاب میں تعلیمی سال 21-2020 کے لیے وقت کی کمی کے باعث 40 فیصد سلیبس کم کر دیا گیا ہے اور پرائیوٹ اسکولز ایس او پیز کے مطابق اپنا شیڈول بنا سکتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News