
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں جماعت سے تمام ہائیر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دیں گے۔22 ستمبر سے 6 سے 8 جماعت تک جبکہ 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز بھی کھول دی جائیں گی۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کسی اسکول یا علاقے میں کورونا وائرس بڑھتا ہے تو وہ اسکول یا متعلقہ علاقے کے اسکولز بند کیے جاسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا۔ تمام ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونا ہوگا ،ایسا نہ کرنے والے ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اس بات کو لازمی یقینی بنائیں گے کہ اگر کسی بچے کو بخار یا کھانسی ہے تو وہ اسے اسکول نہ آنے د یں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News