
سندھ حکومت نے کل سے صوبے کی تمام سرکاری لائبریریز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت کی طرف سے صوبے کی تمام سرکاری لائبریریز حکومتی ایس او پیز کے تحت کل 15 ستمبر سے کھولی جائیں گی۔
یاد رہے کہ کورونا کے پیش نظر 2 مارچ 2020 کو محکمہ ثقافت نے صوبے کی تمام سرکاری لائبریریز بند کردی تھیں۔ کل سے صوبے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری لائبریریز بھی کھولی جائیں گی۔
محکمہ سیاحت کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (پتھم) کو بھی کل سے طلباء کی پڑھائی اور تربیت کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News